اسحاق ڈار کا نیپال کے سفارتخانے کا دورہ، سیلاب سے جانی نقصان پر اظہار افسوس
اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں نیپال کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور نیپال میں تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی یاد میں تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور نیپال کی حکومت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی خطے کے ممالک کو غیر متناسب طور پر متاثر کر رہی ہے، موسمیاتی تبدیلی سے انسانی جانوں، روزگار اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) September 4, 2026
نائب وزیراعظم نے نیپال کی امدادی اور بحالی کی کوششوں کیلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس قدرتی آفت کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments