کندھ کوٹ میں مسافر کوچ الٹ گئی،6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کندھ کوٹ:(دنیا نیوز) اندورن سندھ کے علاقے کندھ کوٹ میں مسافر کوچ الٹنے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ صیفل کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جہاں ڈرائیور سے بے قابو ہو کر مسافر کوچ الٹ گئی اور حادثے کے نتیجے میں 6 افراد موقع ہی دم توڑ گئے جب کہ متعدد افراد کے زخمی ہو گئے۔
جان بحق افراد کی شناخت بیدل مغیری، نور محمد، حامد پہوڑ، امین سرکی، فیض محمد، غلام سرور کے نام سے ہوئی ہےجب کہ زخمیوں میں عبد الستار، غلام یاسین، عبد الفتاح،عبد الحق، بابن، محبوب علی ودیگر شامل ہیں۔
دوسری جانب پولیس بھی اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جس کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار کوچ ٹھل سے تبلیغی جماعت کے افراد کو لاہور لے کر جارہی تھی۔
علاوہ ازیں حادثے کے بعد پولیس کی موجودگی نے ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔
مزید برآں ریسکیو حکام نے بتایا کہ اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے جب کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments