ٹرمپ کی ریاست نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرکے نیو امریکا رکھنے کی تجویز

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز، خلیج میکسیکو اور اونٹاریو جھیل کا نام بدلنے کے بعد امریکی ریاست نیو میکسیکو کا نام بدلنے کی تجویز دے دی۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بہت سے لوگوں نے ریاست کا نام تبدیل کرنے کی تجویز دی ہے، نیو میکسیکو کا نام نیو امریکا ہونا چاہئے، نیو امریکا نام ریاست کے لیے زیادہ باوقار اور خوبصورت ہے۔

دوسری طرف نیو میکسیکو کے گورنر مشیل لوجن گریشم نے ٹرمپ کی تجویز مسترد کر دی اور کہا کہ ریاست کا نام کسی قسم کی بحث کے لیے نہیں ہے۔

گورنر نیو میکسیکو مشیل نے کہا کہ نیو میکسیکو کا نام امریکا کے وجود میں آنے سے بھی پہلے کا ہے، ٹرمپ امریکی عوام کی توجہ بڑھتی مہنگائی سے ہٹانے کے لیے ایسے بیانات دے رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...