نارفولک ساحل پر کوڑا پھینکنے پر 500 پاؤنڈ تک جرمانے کی تجویز
نارفولک: (ویب ڈیسک) برطانیہ کے مشہور نارفولک ساحل پر کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کے خلاف جرمانہ بڑھانے کی تجویز سامنے آگئی، نارتھ نارفولک ڈسٹرکٹ کونسل کی جانب سے مقررہ جرمانے کے نوٹس کے تحت موجودہ زیادہ سے زیادہ 80 پاؤنڈ چارج کو بڑھا کر 500 پاؤنڈ تک کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق فلائی ٹِپنگ کے خلاف جرمانے میں بھی اضافہ کیا جا سکتا ہے، جس کی موجودہ حد 300 پاؤنڈ سے بڑھا کر ایک ہزار پاؤنڈ تک کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔
کونسل کی کابینہ کے ایک رکن نے کہا کہ کمیونٹیز میں کوڑا کرکٹ پھینکے جانے کے حوالے سے مایوسی پائی جاتی ہے، امید ہے کہ بھاری جرمانے لوگوں کو ایسے جرائم کرنے سے پہلے دو بار سوچنے پر مجبور کریں گے۔
نارتھ نارفولک میں کرومر، شیرنگھم اور ویسٹ رنٹن سمیت تقریباً 45 میل طویل ساحل موجود ہیں، جو ملک بھر سے سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں۔
کونسل کے ترجمان کے مطابق قانونی حد کے اندر مقررہ جرمانوں میں اضافہ کوڑا کرکٹ اور فلائی ٹِپنگ کے خلاف مضبوط پیغام دے گا اور ماحولیاتی فضلے سے متعلق جرائم کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوگا۔
ترجمان نے مجوزہ اضافے کو متناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کوڑے سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں آگاہی بڑھانے کی وسیع مہم کا بھی حصہ ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments