جوہری توانائی ایجنسی نے امریکا، اتحادیوں کے دباؤ پر قرارداد منظور کی: ایران

تہران: (دنیا نیوز) ایران نے کہا ہے کہ جوہری توانائی ایجنسی نے امریکا اور اتحادیوں کے دباؤ‘ میں ایران کے خلاف قرارداد منظور کی۔

ایران نے اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے کے بورڈ آف گورنرز کی جانب سے منظور کی گئی اس قرارداد کی مذمت کی ہے جس میں جوہری ’عدم تعاون‘ کے معاملے پر ایران کے معاملے کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے سپرد کیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی میں ایران کے نمائندے رضا نجفی نے سرکاری ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ قرارداد امریکا اور اس کے اتحادیوں کے سیاسی دباؤ کے تحت منظور کی گئی ہے اور ہمارے نزدیک اس کی کوئی بنیاد نہیں ہے اور نہ ہی اس سے کوئی نتیجہ نکلے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...