بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف، نوٹیفکیشن جاری
کوئٹہ میں محکمہ صحت بلوچستان نے 25 لیڈی میڈیکل افسران کو ملازمت سے برطرف کردیا، سیکریٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمان نے برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
افسران کے خلاف بی ای ڈی اے ایکٹ 2011 کے تحت تادیبی کارروائی کی گئی۔
کوئٹہ میں محکمہ صحت بلوچستان نے 25 لیڈی میڈیکل افسران کو ملازمت سے برطرف کردیا ہے۔ سیکریٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمان کی جانب سے برطرفی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لیڈی میڈیکل افسران کے خلاف بلوچستان ایمپلائز ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن ایکٹ 2011 کے تحت تادیبی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ افسران کو سرکاری ڈیوٹی سے دانستہ اور غیر مجاز غیر حاضری کے الزام میں ملازمت سے برطرف کیا گیا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق برطرف ہونے والی لیڈی میڈیکل افسران میں سول ہسپتال، بولان میڈیکل کمپلیکس اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تعینات ڈاکٹرز شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments