بلوچستان: سرکاری ملازمتوں کےلیے عمر کی حد میں عمومی رعایت کا نوٹیفکیشن جاری
کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمتوں میں عمر کی بالائی حد میں عمومی رعایت دے دی۔
اعلامیے کے مطابق عام امیدواروں، معذور افراد اور شہدا کے قانونی ورثاکےلیے عمر کی حد 43 سال مقرر کردی گئی،2سال مسلسل سرکاری سروس مکمل کرنیوالےملازمین کیلئے عمر کی حد 50 سال ہوگی
جن اسامیوں میں زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 43 سال سے کم ہے، رعایت لاگو نہیں ہوگی، ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق عمر میں مزید کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی، عمر کی نئی رعایت نوٹیفکیشن کی تاریخ سے تین سال تک مؤثر رہے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments