سوئٹزرلینڈ میں بس حادثہ، متعدد افراد ہلاک اور کئی زخمی

برن: (دنیا نیوز) مشرقی سوئٹزرلینڈ کے گاؤں میں بس حادثے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا، کینٹن گراوبوئنڈن پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ حادثہ ایک سیاحتی بس کو پیش آیا۔

حادثے کی نوعیت اور اس میں ہونے والے جانی نقصان سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

جنرل ڈچ ایسوسی ایشن آف ٹریول کمپنیز کی ترجمان نے ڈچ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ او اے ڈی کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے، جس میں 48 مسافر سوار تھے۔

ترجمان کے مطابق بس میں سوار تمام افراد ڈچ شہری اور او اے ڈی کے صارفین تھے تاہم فوری طور پر یہ بتانا ممکن نہیں کہ حادثے میں کتنے افراد ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...