14 ستمبر سے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر بین الاقوامی سفر کی اجازت نہیں ہوگی
کراچی: (دنیا نیوز) ائیرپورٹ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ 14 ستمبر سے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر بین الاقوامی سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق عمرہ زائرین کو روانگی سے قبل نادرا ویکسین کارڈ لازمی حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ بین الاقوامی مسافروں کی ویکسینیشن کے لیے فیڈرل گورنمنٹ سول ڈسپنسری واحد مرکز ہے، ائیرلائنز عمرہ زائرین کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی تصدیق یقینی بنائیں۔
اعلامیے کے مطابق ائیرپورٹ پر ویکسین لگوانے والے مسافر پرواز سے 6 گھنٹے قبل پہنچیں، انٹرنیشنل ڈپارچر پر ویکسینیشن اور آن لائن رجسٹریشن کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments