کراچی: پولیس کا کومبنگ سرچ آپریشن، 6 غیر قانونی افغان شہری گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) تیموریہ کی حدود میں پولیس نے کومبنگ سرچ آپریشن کرتے ہوئے 6 غیر قانونی افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ و مشکوک عناصر کے خلاف کومبنگ اور سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، تیموریہ کی حدود میں ایس ڈی پی او شادمان کی زیر نگرانی کومبنگ سرچ آپریشن کیا گیا۔

آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ خواتین اہلکار اور انٹیلی جنس سٹاف بھی موجود تھا، کارروائی کے دوران مشکوک افراد کی جانچ پڑتال اور شناخت کی تصدیق کیلئے سرچ ڈیوائس کا استعمال بھی کیا گیا۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ آپریشن کے دوران 6 غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا، جن کے خلاف ضابطے کے مطابق مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...