تحریک انصاف اور کارکنوں نے ہمیشہ لا اینڈ آرڈر کو چیلنج کیا: مسلم لیگ ن

اسلام آباد:(دنیا نیوز) مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور کارکنوں نے ہمیشہ لا اینڈ آرڈر کو چیلنج کیا۔

وفاقی دارالحکومت  میں مسلم لیگ ن  کے رہنما ثمر بلور اور بابر نواز خان کا مشترکہ پریس کانفرنس میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کے بیانات پر تنقید کرتے ہوئے کہنا  تھا کہ سہیل آفریدی اور ان کے حواری اپنے بیانات میں لوگوں کی عزتوں کو پامال کر رہے ہیں۔

ثمر بلور نے کہا کہ اقبال آفریدی کی جانب سے تربیلا کا پانی بند کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جو قابلِ تشویش ہیں۔

دوسری جانب بابر نواز خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن کی داستانیں زبان زدِ عام ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف اور اس کے کارکنوں نے ہمیشہ لا اینڈ آرڈر کو چیلنج کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پر چڑھائی کی باتیں کی جا رہی ہیں، جس سے سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...