27 ستمبر کے مارچ کے پیش نظر وفاقی پولیس کو جدید نیٹ لانچر فراہم
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 27 ستمبر کے مارچ کے معاملے پر حکومت نے مظاہرین سے نمٹنے کے لیے وفاقی پولیس کو نیٹ لانچر فراہم کر دیا۔
پولیس کے مطابق نیٹ کو جدید لانچر کے ذریعے برق رفتاری کے ساتھ مظاہرین پر پھینکا جائے گا، مزاحمت اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے مظاہرین کے خلاف نیٹ لانچر استعمال کیا جائے گا۔
وفاقی پولیس پی ٹی آئی کے احتجاج میں پہلی بار نیٹ لانچر کا استعمال کرے گی۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری اور ہنگامی صورتحال میں نیٹ لانچر مؤثر ثابت ہوگا، جدید نیٹ لانچر مشکل حالات میں ملزمان کو قابو کرنے میں معاونت فراہم کرے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments