نجف سے ایران آنے اور جانیوالی تمام پروازیں معطل کردی گئیں
نجف: (دنیا نیوز) عراق کے نجف ایئرپورٹ انتظامیہ نے ایران آنے اور جانے والی تمام پروازیں غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردی ہیں۔
نجف ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق پروازوں کی معطلی متعلقہ حکام کی جانب سے جاری سرکاری ہدایات کے بعد کی گئی ہے۔ پروازوں کی بحالی سے متعلق نئی ہدایات موصول ہونے پر فضائی کمپنیوں کو آگاہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب ایران سول ایوی ایشن کے مطابق بغداد ایئرپورٹ نے بھی ایرانی ایئرلائنز کی پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔
نجف ایئرپورٹ سے ایران کے لیے پروازوں کی معطلی کے باعث ایران اور عراق کے درمیان زائرین کی آمدورفت بھی متاثر ہونے کا امکان ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments