ووٹ ذات یا صورت نہیں، کارکردگی دیکھ کر دیا کریں: طلال چودھری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرمملکت داخلہ طلال چودھری نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس آدمی کے حق میں آواز اٹھائیں جو بہتر کام کرسکتا ہے۔

طلال چودھری نے کہا کہ ووٹ دیتے ہوئے ذات کو نہ دیکھا جائے، صورت نہیں کارکردگی دیکھ کر ووٹ دیا کریں۔

وزیرمملکت داخلہ نے کہا کہ پاکستان کی بہتری کیلئے ووٹ دیں، ووٹ کے ذریعے بہتر کام کرنے والے شخص کا انتخاب کریں۔

طلال چودھری نے کہا کہ دیگر شہروں کی طرح اسلام آباد میں بھی مسائل ہیں، اسلام آباد میں بھی ٹریفک سگنلز کا ایشو ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...