پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کا 27 ستمبر کا احتجاج مؤخر کرنے پر اتفاق
پشاور:(دنیا نیوز) سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں 27 ستمبر کے احتجاج اور مارچ سے متعلق اہم فیصلوں پر غور کیا گیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں ارکان نے مؤقف اختیار کیا کہ 27 ستمبر کو پشاور جانے کی صورت میں خون خرابے کا خدشہ ہے، جبکہ وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کے جلوس کو روکنے کے لیے بڑے پیمانے پر تیاریاں کر رکھی ہیں۔
ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی کے ارکان نے 27 ستمبر کا احتجاج مؤخر کرنے پر اتفاق کیا، تاہم احتجاج کی نئی تاریخ کے حوالے سے اجلاس میں دو تجاویز سامنے آئیں، ایک تجویز احتجاج کو 5 اکتوبر جبکہ دوسری کو 10 اکتوبر تک مؤخر کرنے کی ہے۔
پارٹی اراکین کا کہنا تھا کہ "وفاق ہمارے ساتھ کھیل رہا ہے، ہم بھی ان کے ساتھ کھیلیں گے"، اب وفاق کے ساتھ اعصابی لڑائی لڑی جائے گی، ہم چاہتے ہیں کہ لوگ خود وفاق کے خلاف کھڑے ہوں۔
دوسری جانب پارٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ احتجاج کی حتمی تاریخ کا فیصلہ آج شام سیاسی کمیٹی کے دوبارہ ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments