پاکستان، ترکیہ، آذربائیجان اور ازبکستان کی سپیشل فورسز کی مشترکہ مشق مکمل
راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان، ترکیہ، آذربائیجان اور ازبکستان کی سپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ایٹرنل برادرہُڈ-5 کا انعقاد ازبکستان میں کیا گیا، جس میں پاکستان سمیت پانچ ممالک کے دستوں نے شرکت کی۔
یہ کثیرملکی سپیشل فورسز مشق 13 سے 25 ستمبر 2026 تک منعقد ہوئی، جبکہ قازقستان نے بطور مبصر ملک شرکت کی۔
ایٹرنل برادرہُڈ-5 مشق کا مقصد شریک ممالک کی سپیشل فورسز کے درمیان تعاون، رابطہ کاری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا تھا، مشق کے دوران شریک فورسز نے مختلف جدید آپریشنز اور جنگی حکمت عملیوں سے متعلق عملی تجربات اور معلومات کا باہمی تبادلہ کیا۔
مشترکہ مشق میں شریک سپیشل فورسز نے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بھی اپنے تجربات ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کئے، مشق کے ذریعے جدید آپریشنز اور جنگی حکمت عملیوں کے حوالے سے شریک ممالک کی فورسز کے درمیان رابطہ کاری اور باہمی تجربات کے تبادلے کو فروغ دیا گیا۔
ایٹرنل برادرہُڈ-5 مشق شریک ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی اور سکیورٹی تعاون، باہمی اعتماد اور فوجی تعلقات کے استحکام کی عکاسی کرتی ہے، کثیر ملکی مشق میں مختلف ممالک کی سپیشل فورسز کی شرکت سے مشترکہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور باہمی رابطہ کاری میں اضافے کے مقصد کو آگے بڑھایا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments