امریکی وزیر دفاع کا فوج میں ’’خودکار جنگی کمانڈ‘‘ قائم کرنے کا اعلان

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر دفاع نے فوج میں ’ خودکار جنگی کمانڈ‘‘ قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔

نئی کمانڈ فور سٹار جنرل کی سربراہی میں روبوٹک جنگی صلاحیتوں پر کام کرے گی، امریکی فوج میں ڈرونز اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ جنگ کی رفتار دفاعی نظاموں کی تیاری سے زیادہ تیز ہے، جدید ٹیکنالوجی نے کم قیمت اور درست حملہ آور نظام ممکن بنا دیئے۔

پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ امریکی فوج کو معیار کے ساتھ تعداد پر بھی توجہ دینا ہوگی۔

برطانوی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ نے ڈرون جنگ کی اہمیت نمایاں کردی، روسی ہلاکتوں میں 70 فیصد کا تعلق ڈرونز سے ہے، مصنوعی ذہانت کی فوجی ترقی سے عالمی سلامتی کے لئے خطرات بڑھنے کا خدشہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...