بالی ووڈ اداکارہ نصرت بھروچا حادثے میں زخمی، ریڑھ کی ہڈی شدید متاثر

ممبئی: (دنیا نیوز) بالی ووڈ اداکارہ نصرت بھروچا انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں حادثے کا شکار ہوگئیں، جس کے نتیجے میں ان کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نصرت بھروچا کو حادثے کے بعد بالی کے ہسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں وہ طبی نگرانی میں ہیں، ڈاکٹروں کی مزید جانچ کے بعد اداکارہ کو ریڑھ کی ہڈی کی سرجری کیلئے ممبئی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اداکارہ کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے بالی سے ممبئی منتقل کیا جائے گا، جہاں وہ سرجری اور مزید علاج کے عمل سے گزریں گی، ان کی ٹیم نے بتایا کہ اداکارہ کو صحت یابی کیلئے آرام اور مناسب وقت درکار ہوگا، جس کے باعث آنے والے دنوں میں ان کے کام کے شیڈول پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔

نصرت بھروچا کی ٹیم نے مداحوں اور عوام سے اداکارہ کی پرائیویسی کا احترام کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ان کی صحت اور طبی نگہداشت اولین ترجیح ہے، ٹیم نے نصرت کیلئے تشویش اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...