سندھ ہائیکورٹ آئینی بنچز کی مدت میں توسیع کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب
اسلام آباد: (دنیا نیوز) جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 13 اکتوبر کو طلب کر لیا گیا۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی جوڈیشل کمیشن اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بنچز کی مدت میں توسیع کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔
جوڈیشل کمیشن اجلاس 13 اکتوبر کو ڈیڑھ بجے دن سپریم کورٹ کانفرنس روم میں ہوگا۔
واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بنچز کی مدت 25 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments