کراچی میں ڈاکو ایک کروڑ 31 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈاکو ایک کروڑ 31 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

اردو یونیورسٹی فلائی اوور پر ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سواروں پر فائرنگ کردی، دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار ڈاکو شہری سے ایک کروڑ 31 لاکھ روپے لوٹ کر فرار گئے۔

واقعے کا مقدمہ تھانہ عزیز بھٹی میں درج کر لیا گیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، ملزموں کو جلد حراست میں لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...