امریکی فوج کو ایران پر ممکنہ حملوں کے لیے تیار رہنے کا حکم

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی فوج کو ایران پر ممکنہ حملوں کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون نے سینٹرل کمانڈ کو ممکنہ کارروائی کے لیے تیاری مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ حملوں کے وقت پر غور کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کےمطابق ممکنہ حملوں میں ایران کے توانائی کے شعبے اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، جبکہ جوہری تنصیبات بھی ممکنہ اہداف میں شامل ہوسکتی ہیں۔

پینٹاگون کاکہنا ہے کہ ایران سے متعلق فوجی آپشنز تیار کرکے صدر ٹرمپ کو پیش کرنا اس کا مشن ہے، ایران سے متعلق تمام آپشنز صدر ٹرمپ کے لیے کسی بھی وقت دستیاب ہیں۔

وائٹ ہاؤس نےدعویٰ کیا ہے کہ امریکا کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول کے باعث مضبوط پوزیشن حاصل ہے،روزانہ کروڑوں بیرل تیل آبنائے ہرمز سے باہر منتقل کیا جارہا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کےمطابق آبنائے ہرمز کھلا ہے اور تمام بحری بارودی سرنگیں ہٹا دی گئی ہیں، جبکہ آبنائے ہرمز سے 2 کروڑ بیرل تیل کی منتقلی جاری ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایرانی فوج کا آبنائے ہرمز بند ہونے کا دعویٰ بھی مسترد کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...