عالمی مالیاتی فنڈز کا جنگ سے متاثرہ یمن کیلئے 18 ماہ کا پروگرام منظور

نیویارک: (دنیا نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ نے جنگ سے متاثرہ یمن کے لیے اقتصادی استحکام اور معاشی نظام کو مضبوط بنانے کی غرض سے 18 ماہ کا پروگرام منظور کرلیا ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق سٹاف مانیٹرڈ پروگرام کے تحت یمن کو تکنیکی معاونت فراہم کی جائے گی، تاہم اس پروگرام میں براہ راست مالی امداد شامل نہیں۔

فنڈ نے یمن کی معاشی صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دیتے ہوئے بتایا کہ 2026 میں ملکی مجموعی پیداوار میں ایک اعشاریہ پانچ فیصد کمی ہوئی جبکہ ملک کی معیشت مسلسل پانچ برس سے سکڑ رہی ہے۔

نئے پروگرام کا مقصد حکومتی مالیات مضبوط بنانا، ملکی آمدن میں اضافہ اور سرکاری اخراجات کو مؤثر بنانا ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق حالیہ لڑائی میں دو لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر یمن میں 52 لاکھ سے زیادہ افراد اندرون ملک بے گھر ہیں اور آبادی کا تقریباً دو تہائی حصہ انسانی امداد کا محتاج ہے۔

عالمی ادارہ خوراک کے مطابق یمن میں ایک کروڑ 80 لاکھ سے زائد افراد شدید غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں جبکہ 22 لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...