7 اکتوبر 2023ء سے اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں20 ہزار 500 طلبہ شہید، تعلیمی نظام تباہ

غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں کے دوران 20 ہزار 500 سے زائد سکول اور یونیورسٹی کے طلبہ شہید ہو چکے ہیں۔

فلسطینی وزارت تعلیم کی رپورٹ کے مطابق شہید ہونے والوں میں 19 ہزار 189 سکول کے طلبہ اور ایک ہزار 386 یونیورسٹی طلبہ شامل ہیں جبکہ 28 ہزار 586 سکول طلبہ اور 3 ہزار 82 یونیورسٹی طلبہ زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ میں تعلیمی شعبہ بھی شدید متاثر ہوا، اسرائیلی حملوں میں 805 اسکول ملازمین اور 246 یونیورسٹی اساتذہ شہید جبکہ ہزاروں زخمی ہوئے۔

فلسطینی وزارت تعلیم کے مطابق غزہ میں 179 سے زائد سرکاری سکول، اقوام متحدہ کے ادارے انروا کے زیرانتظام 105 سکول اور 63 یونیورسٹی عمارتیں اسرائیلی بمباری سے تباہ یا متاثر ہوئیں۔

فلسطینی حکام کے مطابق جنگ کے دوران غزہ میں مجموعی طور پر 74 ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...