امریکی وزیر دفاع کا یو ایس ایس ابراہم لنکن کے عملے کو خراج تحسین
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے یو ایس ایس ابراہم لنکن کیریئر اسٹرائیک گروپ کے عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
پیٹ ہیگستھ کے مطابق لنکن کیریئر اسٹرائیک گروپ نے 10 ہزار پروازیں مکمل کیں، جبکہ گروپ کے طیاروں نے مجموعی طور پر 23 ہزار جنگی پرواز کے گھنٹے مکمل کیے۔
امریکی وزیر دفاع نے بتایا کہ لنکن کیریئر اسٹرائیک گروپ نے 4 ہزار جنگی مشنز بھی مکمل کیے، انہوں نے گروپ کے اہلکاروں کی غیر معمولی بہادری اور خدمات کے اعتراف میں صدارتی اعزاز دینے کا اعلان بھی کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments