سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثی باغیوں کے حملوں میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 36 زخمی ہوگئے۔

سعودی سول ایوی ایشن کے مطابق یمن سے متصل صوبہ عسیر میں واقع ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے میں 2 خواتین، ایک مراکشی اور ایک الجزائر کی شہری جاں بحق ہوئیں۔

حکام کے مطابق حملے میں 28 افراد زخمی ہوئے جن میں بعض کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے، زخمیوں میں بنگلہ دیش اور فلپائن سے تعلق رکھنے والے شہری بھی شامل ہیں، تمام زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بھی حملے میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں سوڈان سے تعلق رکھنے والا ایک شخص جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں 2 مصری اور ایک پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔

سعودی سول ایوی ایشن کے مطابق دونوں حملوں میں ہوائی اڈوں کو بھی نقصان پہنچا، مسافروں اور ہوائی اڈوں پر کام کرنے والے افراد کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

دوسری طرف سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان میجر جنرل تركی المالكی نے کہا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر حملوں کیلئے استعمال ہونے والا بیلسٹک میزائل لانچر تباہ کر دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...