روس میں طاعون کے دوسرے مشتبہ کیس کی اطلاعات، عالمی برادری شدید تشویش میں مبتلا
ماسکو: (دنیا نیوز) روس کے سائبیریا خطے میں طاعون کے دوسرے مشتبہ کیس کی اطلاعات کے بعد عالمی تشویش بڑھ گئی جبکہ روس نے ان خبروں کو غلط معلومات قرار دیتے ہوئے صورتحال قابو میں ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق سائبیریا کے علاقے ارکوتسک میں طاعون کے تحقیقی ادارے سے وابستہ 28 سالہ خاتون کی موت ہوئی جبکہ ایک اور ملازم کے بیمار ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
عالمی ادارہ صحت، امریکا اور یورپی یونین نے روس سے صورتحال پر شفاف معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ پڑوسی ملک منگولیا نے روسی سرحد پر طبی نگرانی سخت کردی ہے۔
روسی صحت حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی موت کی وجہ نامعلوم نوعیت کا نمونیا ہے اور آبادی کے لیے وبائی خطرہ موجود نہیں، روسی حکام کے مطابق تقریباً 5 ہزار لیبارٹری ٹیسٹ کیے گئے جن میں خطرناک جراثیم کی موجودگی سامنے نہیں آئی۔
عالمی ادارہ صحت نے دستیاب معلومات کی بنیاد پر ارکوتسک کے لئے خطرے کی سطح درمیانے سے کم، روس کے لئے کم اور یورپ کے لئے انتہائی کم قرار دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments