روس کے یوکرین پر میزائل اور ڈرون حملے، بچوں سمیت 28 افراد ہلاک

کیف: (ویب ڈیسک) روس کے یوکرین پر شدید میزائل اور ڈرون حملوں میں بچوں سمیت 28 افراد ہلاک جبکہ 100 افراد زخمی ہوگئے۔

یوکرینی حکام کے مطابق روس نے رات بھر یوکرین کے مختلف علاقوں کو میزائلوں اور درجنوں ڈرونز سے نشانہ بنایا۔

صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی حملوں کو حالیہ کارروائیوں میں انتہائی سفاک قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس نے رات بھر 70 میزائل اور درجنوں ڈرونز داغے۔

زیلنسکی کا کہنا تھا کہ روس کے بیلسٹک میزائل یوکرین کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں، جن سے شہری آبادی کو شدید نقصان پہنچا۔

دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ حملوں میں یوکرین کی فوجی اور دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، یوکرین نے بیشتر روسی ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...