قطری ساحل کے قریب ایک آئل ٹینکر کو متعدد پروجیکٹائلز سے نشانہ بنانے کی اطلاع
دوحہ: (دنیا نیوز) قطر کے شمالی ساحل کے قریب ایک آئل ٹینکر کو متعدد پروجیکٹائلز سے نشانہ بنائے جانے کی اطلاع ہے۔
حملے کے نتیجے میں بعض افراد کے زخمی یا ہلاک ہونے کا بھی خدشہ ہے، برطانوی میری ٹائم ایجنسی کے مطابق واقعہ قطر کے ساحل سے 51 ناٹیکل میل یعنی 94 کلومیٹر دور پیش آیا۔
ایجنسی نے ہلاکتوں یا زخمیوں کی حتمی تعداد اور جہاز کی شناخت ظاہر نہیں کی، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments