پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہوگئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی، 500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 95 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 120 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 68 ہزار 580 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...