موٹروے پولیس کی ایمانداری، شاہراہ پر ملنے والے لاکھوں روپے اصل مالک کے حوالے کر دیے

احمد پور شرقیہ: (دنیا نیوز) موٹروے پولیس سنٹرل ریجن نے ایمانداری اور فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے قومی شاہراہ پر ملنے والی 5 لاکھ 45 ہزار روپے کی رقم بحفاظت اصل مالک کے حوالے کر دی۔

ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق موٹروے پولیس کے افسر ایس آئی صدام حسین اور کانسٹیبل محمد عاطف کو احمد پور شرقیہ کے قریب سڑک پر رقم پڑی ہونے کی اطلاع ملی، جس پر انہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے رقم اپنی تحویل میں لے لی۔

ترجمان کے مطابق ضروری تصدیق اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد رقم مالک دلشاد احمد کے حوالے کر دی گئی۔

رقم واپس ملنے پر دلشاد احمد نے موٹروے پولیس کی دیانت داری، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے افسران کا شکریہ ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...