آبنائے ہرمز میں غیر علاقائی طاقتوں کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے، پاسداران انقلاب
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر انچیف میجر جنرل احمد وحیدی نے کہا ہے کہ غیر علاقائی طاقتوں کو آبنائے ہرمز میں مداخلت کا کوئی حق نہیں، ایران اس آبی گزرگاہ میں کسی بھی غیر مجاز اقدام کا جواب دینے کیلئے تیار ہے۔
اپنے بیان میں احمد وحیدی کا کہنا تھا کہ پاسدارانِ انقلاب اور ایرانی فوج کی بحری فورسز تباہ کن ہتھیاروں سے لیس ہیں اور ملک کی بحری حدود کے تحفظ کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
ایرانی کمانڈر انچیف نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز میں غیر مجاز نقل و حرکت کی صورت میں فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اس اہم بحری گزرگاہ میں اپنی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات کرنے کا عزم رکھتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments