جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 اہلکار زخمی
بیروت: (دنیا نیوز) جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق ہلاک اہلکار کی شناخت 21 سالہ کیپٹن ایلیاو حائم کے نام سے ہوئی، جنگ بندی کے بعد جنوبی لبنان میں 17 فوجی ہلاک ہو چکے۔
اسرائیل اور لبنان کے درمیان مجوزہ فریم ورک معاہدے پر بات چیت جاری ہے، مجوزہ معاہدے میں حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی تجویز شامل ہے۔
اسرائیلی فوج کے مرحلہ وار انخلا کی تجویز کیا گیا ہے، جنوبی لبنان میں لبنانی فوج کی تعیناتی بھی شامل ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments