پی ٹی آئی نے احتجاج کی جعلی ویڈیوز پھیلائیں: عظمیٰ بخاری
لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی فیک ویڈیوز کی حقیقت سامنے لے آئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جامشورو میں ایک بوائلر کی پرانی ویڈیو کو پشاور احتجاج سے منسوب کیا گیا، ایک بھارتی شہری اشوک سوان نے جنترمنتر کے احتجاج کی ویڈیو کو اسلام آباد احتجاج کی ویڈیو سے منسوب کیا۔
انہوں نے کہا کہ جعلی لیڈرشپ، جعلی انقلاب، جعلی احتجاج!، اگلی بار چاند پر بھی جلسہ کروا دینا، ناسا والی ویڈیو لگا دینا۔
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) October 12, 2026
ان کا کہنا تھا کہ جس صوبائی حکومت کے زیر سایہ دہشتگرد محفوظ ہوں، پولیس نہتی اور عوام کو ان کے رحم وکرم پہ چھوڑ دیا جائے وہاں ایمرجنسی ہی ہوتی ہے، جو وزیر اعلیٰ قومی ترانے اور جھنڈے کے احترام سے عاری ہو، وہ قابل نفرت ہوتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے 13 سال میں اس صوبے کو کیا دیا؟ پی ٹی آئی حکومت نے کے پی کے عوام کے ساتھ کیا سلوک کیا یہ روز روشن کی طرح عیاں ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments