کے پی میں پی ایم ایس آفیسر کے تحریری امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے پی ایم ایس آفیسر (بی پی ایس 17) کے سال 2026 کے تحریری امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پی ایم ایس 2026 کے تحریری امتحانات 14 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک منعقد ہونا تھے، تاہم انہیں ملتوی کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملتوی کئے گئے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امتحانات سے متعلق تازہ ترین معلومات اور آئندہ شیڈول کیلئے خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی سرکاری ویب سائٹ باقاعدگی سے چیک کرتے رہیں۔

امتحانات ملتوی کرنے کا باضابطہ اعلامیہ ڈائریکٹر امتحانات خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...