بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات کرنے والوں کے نام جیل حکام ارسال
راولپنڈی:(دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی سے کل اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے رہنماؤں اور وکلا کے ناموں پر مشتمل فہرست جیل حکام کو بھجوا دی ہے۔
فہرست میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، نیاز اللہ نیازی اور وکیل خالد یوسف چودھری کے نام شامل ہیں۔
اس کے علاوہ وکیل فیصل ملک، چودھری اویس اور غلام مصطفیٰ بلوچ بھی ملاقات کے لیے نامزد افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔
فہرست میں شامل تمام رہنماؤں اور وکلا کی کل اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے، جہاں وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی کوشش کریں گے۔
دوسری جانب راولپنڈی پولیس کی جانب سے جیل کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments