پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار 70 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1964 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 65 ہزار 124 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments