بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 2 دہشتگرد ہلاک، 104 افغان شہری گرفتار

کوئٹہ: (دنیا نیوز) سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت فتنہ الہندوستان اور انسانی سمگلرز کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوا، جس میں 2 دہشتگرد جہنم واصل کردیے گئے، یہ کارروائی ضلع مستونگ کےعلاقہ پرنگ آباد کے قریب سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی نقل وحرکت پر بروقت کی۔

دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کےعلاقے دشت اورتربت میں انسانی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے غیرقانونی طور پر ایران اور یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 104 غیر قانونی افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشتگردی کے خاتمے اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے پرعزم ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...