مدینہ منورہ کی جانب داغا گیا کروز میزائل سعودی فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا
مدینہ منورہ: (دنیا نیوز) سعودی اتحادی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے مدینہ ریجن میں کروز میزائل کو انٹرسیپٹ کرکے تباہ کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی اتحادی فوج کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی سرزمین کی جانب داغے جانے کے فوری بعد فضائی دفاعی نظام نے کروز میزائل کا سراغ لگایا اور اس کی نقل و حرکت پر مسلسل نظر رکھی، جس کے بعد اسے مدینہ ریجن میں مار گرایا گیا۔
ترجمان کے مطابق اتحادی کمانڈ دشمن کے فضائی اہداف کا مقابلہ کرنے کے لیے انتہائی مستعد اور مکمل چوکس ہے۔
سعودی اتحادی فوج کے ترجمان نے خطرات کو ناکام بنانے اور شہری تنصیبات سمیت اسلامی مقدسات کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments