انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 روز کی توسیع

اسلام آباد:(دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ایئر 2026 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں مزید 15 روز کی توسیع کر دی ہے، جس کے بعد ٹیکس دہندگان اب اپنے انکم ٹیکس ریٹرنز 31 اکتوبر 2026 تک جمع کرا سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے تاجر تنظیموں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں پر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مقررہ تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا، اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ایف بی آر کے فیصلے کے تحت ٹیکس ایئر 2026 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی آخری تاریخ بڑھا کر 31 اکتوبر 2026 مقرر کر دی گئی ہے، اس توسیع سے ان ٹیکس دہندگان کو مزید وقت میسر آئے گا جو مختلف وجوہات کی بنا پر مقررہ مدت کے اندر اپنے گوشوارے جمع نہیں کرا سکے تھے۔

واضح رہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں یہ دوسری مرتبہ توسیع کی گئی ہے، تاجر تنظیموں اور ٹیکس بارز کی جانب سے تاریخ میں توسیع کے مطالبے کے بعد ایف بی آر نے یہ اقدام کیا ہے۔

دوسری جانب ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ نئی مقررہ تاریخ سے قبل اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا عمل مکمل کریں تاکہ آخری وقت کی مشکلات سے بچا جا سکے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...