ٹرمپ کا ایران کیخلاف جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کا اعلان، زمینی فوج بھیجنے کا امکان بھی مسترد

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے امریکی زمینی فوج بھیجنے کا امکان مسترد کر دیا۔

نیوز میکس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران میں امریکی فوجی دستے تعینات کرنے کا بھی کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکا جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے معاملے پر روس اور چین سے بھی بات چیت کر رہا ہے۔

ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی فوج ایران کے خلاف ممکنہ نئے حملوں کے منصوبوں پر کام کررہی ہے۔

ان منصوبوں میں ایران کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے امریکا کے سب سے بڑے غیر جوہری بم کے استعمال کا امکان بھی زیر غور بتایا گیا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق منصوبہ بندی سے واقف متعدد ذرائع نے بتایا کہ امریکی اسلحہ خانے میں موجود جی بی یو-43/بی میسیو آرڈیننس ایئر بلاسٹ (ایم او اے بی) کے ممکنہ استعمال پر بھی بات چیت ہوئی ہے، یہ انتہائی طاقتور غیر جوہری بم ہے، جسے عام طور پر ’مدر آف آل بمز‘ کہا جاتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایران کے خلاف اس بم کا استعمال تنازع میں شدت پیدا کرنے کا سبب بن سکتا ہے، کیونکہ اس سے امریکا اور ایران کے درمیان فوجی محاذ آرائی مزید بڑھنے کا خدشہ ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...