پنجاب اور کنٹونمنٹ میں بلدیاتی انتخابات کا فوری الیکشن شیڈول جاری کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کنٹونمنٹ میں بلدیاتی انتخابات کا فوری طور پر الیکشن شیڈول جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب اور کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ پنجاب حکومت دسمبر میں گہری دھند اور سخت سرد موسم کی وجہ سے الیکشن اپریل میں کرانا چاہتی ہے۔

الیکشن کمیشن نے حکومت پنجاب کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15دسمبر 2026 سے 15جنوری 2027 کے دوران کروانے پر رضامندی ظاہر کر دی تھی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اب صوبائی حکومت تجویز کردہ تاریخوں کو تبدیل کروانا چاہتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...