اوکاڑہ: جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزم گرفتار
اوکاڑہ: (دنیا نیوز) اوکاڑہ تھانہ راوی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ، شراب اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی، ملزمان کی شناخت عبدالحکیم، یاسین، اشرف اور شوکت کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن بلا تفریق جاری رہے گا، جرائم پیشہ افراد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہے ایسے عناصر کا ٹھکانہ صرف جیل ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments