ملتان میں تیز رفتار کار حادثے کا شکار، 5 افراد جاں بحق
ملتان: (دنیا نیوز) ملتان کے بوسن روڈ پر تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق تیز رفتار کار بے قابو ہوکر پہلے ڈیوائیڈر سے ٹکرائی اور پھر خالی پلاٹ کی دیوار سے جا ٹکرائی، حادثے میں کار سوار پانچوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا، جاں بحق ہونے والے پانچوں افراد کا تعلق شجاع آباد سے تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments