امریکا نے یوکرین کو انٹیلی جنس معلومات کی فراہمی دوبارہ شروع کردی: صدر زیلنسکی

کیف: (دنیا نیوز) یوکرین کے صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ امریکا نے مختصر وقفے کے بعد یوکرین کو اہم انٹیلی جنس معلومات کی فراہمی دوبارہ شروع کر دی جس سے روسی میزائل حملوں سے بچاؤ میں مدد ملے گی۔

یوکرین کے صدر زیلنسکی کے مطابق انٹیلی جنس شیئرنگ عارضی طور پر معطل ہوئی تھی تاہم اب یہ سلسلہ بحال ہو چکا ہے، یوکرینی صدر نے امریکی تعاون پر اظہارِ تشکر بھی کیا۔

صدر زیلنسکی نے خبردار کیا کہ روسی ڈیزل کی درآمد سے متعلق امریکی اقدامات اور روس پر مجوزہ پابندیوں میں نرمی یوکرین کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے فیصلوں پر نظرثانی کریں گے اور یوکرین کے اتحادی رہیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...