آسٹریلین ایئر لائنز کی پرواز میں بم کی اطلاع، طیارے کی بلغاریہ میں ہنگامی لینڈنگ
صوفیہ: (دنیا نیوز) آسٹرین ایئر لائنز کی اسرائیلی شہر تل ابیب سے ویانا آسٹریا کی پرواز میں بم کی اطلاع پر طیارے کو بلغاریہ کے صوفیہ ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرا دی گئی۔
طیارے میں اقوام متحدہ میں تقریر کے لئے جانے والے نوجوانوں کا وفد بھی سوار تھا، طیارے میں بم یا ایک مشکوک چیز کی موجودگی کے شبہے میں ایمرجنسی کوڈ جاری کیا گیا، پرواز کے دوران عملے کو جہاز میں بم یا کسی مشکوک شے کی موجودگی کی نامعلوم اطلاع موصول ہوئی۔
طیارہ بلغاریہ کی سرحد کے قریب 36 ہزار فٹ پر تھا کہ رخ موڑ کر صوفیہ ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے بعد طیارے کو فورسز نے گھیر لیا۔
حفاظتی پروٹوکول کے تحت طیارے، مسافروں اور سامان کی مکمل تلاشی کا عمل مکمل کیا گیا تاہم کسی قسم کے دھماکہ خیز مواد کی تصدیق نہیں ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments