پاکستان اور انگلینڈ کا ون ڈے میچ بریسٹ کینسر سے آگاہی کے نام کرنے کا اعلان
لاہور: (دنیا نیوز) پی سی بی نے ون ڈے ٹرائی سیریز کے دوران 25 اکتوبر کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل میچ کو بریسٹ کینسر سے آگاہی کے نام کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی سہ ملکی سیریز کا چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل میچ بریسٹ کینسر آگاہی مہم کے نام ہوگا۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں میچ سے دو گھنٹے قبل پنک ربن مہم کی خصوصی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا، پاکستان کرکٹ ٹیم خصوصی گلابی کٹ پہنے گی۔
میچ کے دوران پنک سٹمپس استعمال ہوں گے جبکہ سٹیڈیم کی بڑی سکرینوں اور ایل ای ڈی بورڈز پر آگاہی پیغامات نشر کئے جائیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments