امارات کی جانب سے غزہ میں 60 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان پہنچا دیا گیا
ابوظہبی: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات کی جانب سے امدادی آپریشن ’نائٹ آف نائٹ 3‘ کے تحت غزہ میں 60 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان پہنچا دیا گیا جس میں 789 ٹن خوراک اور پناہ گاہوں کا سامان شامل ہے۔
اماراتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امدادی سامان مصر کے شہر العریش میں قائم اماراتی مرکز میں تیار کیا گیا جس کے بعد اسے غزہ منتقل کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق آپریشن کے تحت غزہ پہنچنے والے امدادی ٹرکوں کی تعداد 14 ہزار 579 ہو گئی ہے جبکہ اب تک مجموعی طور پر ایک لاکھ 38 ہزار 30 ٹن امدادی سامان فراہم کیا جا چکا ہے۔
2023ء کے اواخر میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے غزہ میں 20 لاکھ فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ 74 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
جنگ کے نتیجے میں صحت اور تعلیم سمیت اہم بنیادی ڈھانچہ بھی تباہ ہو چکا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments