امریکی حکام کا مقبوضہ مغربی کنارے کے مسیحی فلسطینی گاؤں طیبہ کا دورہ

غزہ: (دنیا نیوز) امریکی حکام نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مسیحی فلسطینی گاؤں طیبہ کا دورہ کیا۔

دو روز قبل اسرائیلی آبادکاروں نے یورپی سفارتکاروں اور امریکی فوٹو جرنلسٹ کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، امریکی نائب معاون وزیر خارجہ برائے جمہوریت، انسانی حقوق و محنت رائلی بارنز اور دیگر سفارت کاروں نے گاؤں کے چرچ کا دورہ کیا اور مسیحی برادری سے ملاقات کی۔

نقاب پوش اسرائیلی آبادکاروں نے بیلجیئم، فرانس اور پولینڈ کے سفارت کاروں، فرانسیسی میئر اور فلسطینی شہریوں پر حملہ کیا تھا۔

اس سے ایک روز قبل امریکی فوٹو جرنلسٹ ہیڈی لیون کو بھی زیتون کی فصل کی کٹائی کی کوریج کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...