پٹرولیم لیوی معاملہ: حکومتی اور جماعت اسلامی ٹیم میں دوبارہ ملاقات کا امکان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے احتجاج کے معاملے پر حکومتی اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیموں کے درمیان آئندہ دو روز میں ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے درمیان بھی رواں ہفتے ملاقات متوقع ہے جس میں پٹرولیم لیوی کے خاتمے کے حوالے سے معاملات پر بات ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے واضح ریلیف نہ دینے کی صورت میں جماعت اسلامی نے لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم اور حافظ نعیم الرحمان کی ملاقات میں واضح ریلیف نہ ملا تو لانگ مارچ ہوگا۔

جماعت اسلامی کے ذرائع کے مطابق لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ مرکزی قیادت کے اجلاس میں کیا گیا، لانگ مارچ اکتوبر کے آخری ہفتے یا نومبر کے پہلے ہفتے میں ہوگا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ٹھوس اور واضح ریلیف ملنے کی صورت میں ہی مزید بات چیت ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...