پاکستان مضبوط ٹیم ، ہوم کنڈیشنز میں کھیلنا آسان نہیں ہوگا: برینڈن میکلم
راولپنڈی: (دنیا نیوز) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میکلم نے کہا ہے کہ پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے، اس کے خلاف ہوم کنڈیشنز میں کھیلنا آسان نہیں، جارحانہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے برینڈن میکلم نے کہا کہ پاکستان آ کر بہت خوشی ہوئی، گزشتہ چند برسوں میں متعدد بار پاکستان کا دورہ کر چکا ہوں، یہاں ہمیشہ بہترین کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا، پاکستان کے لوگ انتہائی مہمان نواز ہیں اور ماحول بھی شاندار ہے۔
انگلش ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سری لنکا دونوں مضبوط ٹیمیں ہیں، پاکستان کو ہوم گراؤنڈ اور ہوم کنڈیشنز کا فائدہ حاصل ہے، اس کے خلاف میچ میں بدلتی صورتحال کے مطابق خود کو ایڈجسٹ کرنا ہوگا۔
برینڈن میکلم نے مزید کہا کہ ٹرائی سیریز میں حالات کے مطابق حکمت عملی تبدیل کرنا پڑتی ہے، سری لنکا کے خلاف بھی اس کی کنڈیشنز میں کھیلنا آسان نہیں ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments